روز بد
قسم کلام: اسم ظرف زمان
معنی
١ - برا دن، مصیبت کا دن، ادبار اور بد اقبالی کا زمانہ۔ "ندوہ پر بھی یہ روز بد گزرا۔" ( ١٩٠٨ء، مقالات شبلی، ٧٧:٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'روز' کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر فارسی صفت 'بد' لگانے سے مرکب توصیفی 'روز بد' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - برا دن، مصیبت کا دن، ادبار اور بد اقبالی کا زمانہ۔ "ندوہ پر بھی یہ روز بد گزرا۔" ( ١٩٠٨ء، مقالات شبلی، ٧٧:٨ )
جنس: مذکر